اسلام آباد (ویب نیوز)

ملک بھر میں مہنگائی کی مجموعی شرح 28.44 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ 18 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کرہد ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق مہنگائی کی شرح میں 1عشاریہ 57 فیصد کی کمی ہوئی، آلو، دال مونگ، بیف سمیت 18 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، دال مونگ کی فی کلو قیمت میں 1 روپیہ 21 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت 251.85 روپے ہو گئی۔حالیہ ہفتے کے دوران فی کلو آلو کی قیمت میں 1.21 روپے کا اضافہ ہوا، خشک دودھ کی قیمتوں میں 22.42، بیف کی فی کلو قیمت میں 3.81 روپے، ماچس، باسمتی چاول ٹوٹا، واشنگ صابن کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔ادارہ شماریات کے مطابق ٹماٹر 30 روپے فی کلو سستے ہوئے، ایل پی جی گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 72 روپے 87 پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد نئی قیمت 2644 سے کم ہو کر 2571 روپے ہوگئی، پیاز 2 روپے 15 پیسے، دال مسور 6.16 روپے سستی ہوئی، چینی، زندہ مرغی، دال ماش، دال چنا کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔۔