اعتزاز احسن کو فوری طور پر سینٹرل ایگزیکٹو اورپارٹی سے نکالا جائے۔قرارداد منظور
پیپلز پارٹی میں بیٹھ کر عمران کا مقدمہ لڑنے والے کو برداشت نہیں کرینگے،پارٹی کے نام کو بٹہ۔لگانے والے کردار کو گھر تک پہنچائیں گے
پیپلز پارٹی کی پلیٹ میں چھید کرنیوالے کیخلاف پارٹی کارکنوں میں شدید غم و غصہ ہے
اعتزاز احسن پارٹی کے خلاف ماضی میں سازشوں اور موجودہ حالات میں پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے
1977میں بطور سٹوڈنٹ لیڈر اسے ننگا کیااورآج شاید یہ میری قسمت میں ہے کہ اسے پھر ننگا کروں۔پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے قائم مقام صدر رانا فاروق سعید کی پریس کانفرنس
لاہور (ویب نیوز)
پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے قائم مقام صدر رانا فاروق سعید نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی میں بیٹھ کر عمران کا مقدمہ لڑنے والے کو برداشت نہیں کرینگے،پارٹی کے نام کو بٹہ۔لگانے والے کردار کو گھر تک پہنچائیں گے،پیپلز پارٹی کی پلیٹ میں چھید کرنیوالے کیخلاف پارٹی کارکنوں میں شدید غم و غصہ ہے,ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز حاجی عزیز الرحمن چن کی رہائشگاہ پر ثمینہ گھرکی،رانا جواد،فیصل۔میر،اورںگزیب برکی،افنان بٹ اور دیگر کیساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر،عدنان گورسی،عمران اٹھوال نرگس خان،شاہد عباس،رضا شاہ،شاہدہ جبیں،مسرت صدیقی،اور دیگر بھی موجود تھے.اجلاس میں حاجی شعیب زونل صدرپی پی 163اور زونل صدر پی۔پی 158نصیر خان نے سفارش کی ہے کہ اعتزاز احسن کی بنیادی رکنیت ختم کی جائے جبکہ فیصل میر نے اجلاس میں منظور کردہ متفقہ قرار داد پڑھ کر سنائی جسمیں پارٹی قیادت سے مطالبہ۔کیا گیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان کا یہ اجلاس چوہدری اعتزاز احسن کی طرف عمران خان کے طرز سیاست کی مسلسل حمایت کرنے اور پیپلز پارٹی پالیسیوں کی مخالفت کرنے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتا ہے۔ یہ اجلاس پیپلز پارٹی پنجاب کے قائم مقام صدر رانا فاروق سعید کی موجودگی میں پیپلز پا رٹی پنجاب کی تنظیم سے مطالبہ کرتا ہے کہ اعتزاز احسن کی طرف سے پارٹی کے خلاف ماضی میں کی گئی سازشوں اور موجودہ حالات میں پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کے نتیجے میں زون 163 لاہور اور زون 158 لاہور کے صدور کی جانب سے چوہدری اعتزاز احسن کی بنیادیپارٹی رکنیت کی معطلی کے نوٹیفیکیشن کو منظور کرے۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رانا فاروق نے مزید کہا کہ کارکنوں کی پاس کردہ متفقہ قرار داد اپنی سفارش کیساتھ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کو بھیجیں گے،اعتزاز احسن کو فوری طور پر سینٹرل ایگزیکٹو اورپارٹی سے نکالنے کی۔متفقہ قرار دادچیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو بھیج رھے ہیں اوراتوار کے روز اعتزاز کے گھر کا گھیرا کرینگے۔رانا فاروق سعید نے کہا کہ چیئرمین پارٹی سے کہتا ہوں کہ بھٹو سے غداری کرنیوالے کی پارٹی میں کوئی گنجائش نہیں،مطالبہ کرتے ہیں کہ چیئرمین اور سی ای سی اعتزاز احسن کی رکنیت معطل کرے ورنہ ہم اعتزاز احسن کے گھر کا گھیرا کرینگے۔رانا فاروق سعید کا کہنا تھا کہ امید ہے قیادت ہماری سفارشات پر فوری ایکشن لیگی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پارٹی کیجنرل سیکرٹری اسلام آباد میں مصروف ہیں جبکہ لاہور کے صدر اسلم گل ڈینگی کے باعث شرکت نہیں کر سکے تاہم وسطی پنجاب کی تمام قیادت ہماریساتھ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھ پر کارکنوں کا پریشر ہے،میں صرف قیادت تک ورکرز کی آواز پہنچا رہا ہوں۔پارٹی قیادت نے ا عتزاز احسن کے مستقبل کا آخری فیصلہ کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ1977میں بطور سٹوڈنٹ لیڈر اسے ننگا کیا تھا اورآج میں قائم مقام صدر وسطی پنجاب ہوں۔شاید یہ میری قسمت میں ہے کہ اسے ننگا کروں ۔یہ86، میں پیپلز پارٹی میں واپس آیا اور93 میں سینٹر بنا۔یہ سفارشی وزیر اعظم بننا چاہتا تھا۔انہوں نے۔کہا کہ کل تک نواز شریف کا بھائی کہنے والا آج اسے برا بھلا کہہ رھا ہے۔سازشوں کے باوجود پارٹی نے اسے دوبار سینٹر بنایا۔رانا فاروق سعید نے کہا کہ اعتزاز نے جتنا نقصان 2008سے 2013 تک پاکستان کا کیا کسی نے نہیں کیا