لاہور  (ویب نیوز)

پاکستان پیپلزپارٹی نے سینیئر وکلا اعتزاز احسن اور لطیف کھوسہ کی بنیادی رکنیت معطل کردی۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگو میں پیپلزپارٹی سینٹرل پنجاب کے صدر رانا فاروق سعید نے دونوں کی رکنیت معطل ہونے کی تصدیق کی۔انہوں نے کہا کہ اعتزاز احسن اور لطیف کھوسہ کی بنیادی رکنیت معطل کر دی گئی ہے۔رانا فاروق سعید کا کہنا تھاکہ اعتزاز احسن اور لطیف کھوسہ پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کے بھی رکن ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ اعتزاز احسن اور لطیف کھوسہ کی پارٹی کی سی ای سی کی رکنیت منسوخی کیلئے پارٹی کو سفارش کی گئی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اعتزاز احسن اور لطیف کھوسہ کی پارٹی سے برطرفی کا فیصلہ سی ای سی اجلاس میں متوقع ہے۔