Dollar Background

کراچی (ویب نیوز)

روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ملک کی کرنسی مارکیٹس میں گزشتہ ہفتے سے روپے کے مقابلے میں دالر کی قدر بڑھ رہی ہے۔بدھ کے روز بھی ڈالر مزید تگڑا ہوکر ایک مرتبہ پھرکاروبار کے دوران ڈالر کی قدر میں مزید 50پیسے اضافہ ہوا جس سے ڈالر 220روپے 50پیسے کا ہوگیا۔ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر مسلسل بڑھ رہی ہے۔ کئی مقامات پر ڈالر کی قیمت فروخت 228 روپے تک جاپہنچی ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار متعدد مرتبہ یہ کہہ چکے ہیں کہ ڈالر کی حقیقی قدر کسی بھی طرح 200 روپے سے زائد نہیں۔

اسحاق ڈار کے وزارت خزانہ کا قلمدان سنبھالنے کے بعد ڈالر کی قدر گرنا شروع ہوئی تھی لیکن گزشتہ ہفتے امریکا کے دورے پر روانہ ہونے کے بعد ڈالر پھر سے مہنگا ہونا شروع ہوا تھا۔