اسلام آباد (ویب نیوز)

وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے کہا ہے کہ ٹیلی کام سکیٹر کو دی جانے والی مراعات کے نفاذ کیلئے بھرپور کوششیں کی جاری ہیں۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق کا جی ایس ایم اے ایشیا پیسیفک سربراہ سے ورچول اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں، ٹیلی کام سیکٹرز کے مسائل، فائیو جی لانچنگ کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔اس موقع پر وفاقی وزیر نے بتایا کہ ٹیلی کام سکیٹر کو دی گئی مراعات کا نفاذ اور ٹیکسز پر نظر ثانی کیلئے بھرپور کوششیں جاری ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ٹیلی کام آلات کی امپورٹ، انڈسٹریل اسٹیٹس کے تحت مراعات سمیت دیگر اقدامات کیلئے ذاتی طور پر کوشش کررہے ہیں اور فائیو جی لائسنس کی نیلامی آئندہ سال کے وسط تک کرنے کیلئے متعلقہ امور کوحتمی شکل دی جارہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم فائیو جی کو ٹیلی کام کمپنیوں کیلئے بزنس فرینڈلی بنانے کیلئے تمام مطلوبہ اقدامات کررہے ہیں۔اس موقع پر جی ایس ایم اے ایشیا پیسیفک کے سربراہ جولیان گورمین نے وزارت آئی ٹی کے اقدامات پر اطمیان کا اظہار کرتے ہوئے کہا پاکستان کے معروضی حالات سے آگاہ ہیں، وزارت آئی ٹی کے اقدامات حوصلہ افزا ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹیلی کام سیکٹر کیمسائل کیحل سیڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کاعمل تیز اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا۔خیال رہے کہ اجلاس میں ممبر ٹیلی کام عمر ملک، ڈی جی ٹیلی کام جہانزیب، سی ای او حارث محمود چوہدری بھی شریک ہوئے جبکہ جی ایس ایم اے سے جولیان گورمین ، ہیڈ آف پبلک پالیسی جینیٹ وائٹ اور کنٹری ہیڈ سائرہ فیصل شریک ہوئے۔