این اے 45 کرم میں ضمنی انتخاب،عمران خان بھاری اکثریت سے کامیاب

چیئرمین پی ٹی آئی نے جے یو آئی کے جمیل خان کے مقابلہ میں  8 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کیے،غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ

کرم(ویب  نیوز)

این اے 45 کرم میں ضمنی انتخاب،عمران خان بھاری اکثریت سے کامیاب،غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی نے جے یو آئی کے جمیل خان کے مقابلہ میں8 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کیے۔فتح پر پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان اور رہنماوں نے خوب جشن منایا، آتش بازی بھی کی، اور ایک دوسرے کومٹھائی کھلا کر مبارک باد پیش کی ہے۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 45 کرم میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں غیر حتمی وغیر سرکاری نتائج کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان 20 ہزار سے زائد  ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں۔  این اے 45 میں ہونے والی پولنگ کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق143 پولنگ اسٹیشنز میں جے یو آئی کے جمیل خان  12 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر ہیں۔ ضمنی الیکشن میں پولنگ صبح آٹھ بجے شروع ہوئی تھی جو بنا کسی وقفے کے شام پانچ بجے تک جاری رہی، طریقہ کار کے تحت وہ تمام افراد جو پولنگ اسٹیشنز کی حدود میں موجود ہیں انہیں وقت ختم ہونے کے بعد ووٹ ڈالنے کی اجازت دی گئی ۔ضمنی الیکشن میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان، جمعیت العلمائے اسلام ف کے جمیل خان اور جماعت اسلامی کے شیر محمد خان سمیت کل 16 امیدواران میدان میں ہیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے تحت انتخابات کی مانیٹرنگ کے لئے خصوصی کنٹرول روم قائم کیے گئے۔ واضح ہے کہ قومی اسمبلی کی یہ نشست پی ٹی آئی کے ایم این اے فخرزمان کا استعفی منظور ہونے کی وجہ سے خالی ہوئی تھی۔ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر عبد الروف خان کے مطابق اس حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 1 لاکھ 98 ہزار 618 ہے جب کہ حلقے کے 143 پولنگ اسٹیشنز میں سے 24 انتہائی حساس اور 119 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔فتح پر پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان اور رہنماوں نے خوب جشن منایا، آتش بازی بھی کی، اور ایک دوسرے میں مٹھائی تقسیم کر کے مبارک باد پیش کی ہے۔