اسلام آباد (ویب نیوز)

مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں 32نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، 48مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 191کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 32افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ۔اس طرح گزشتہ 24گھنٹوں میں کئے گئے کورونا  کے مثبت کیسز کی شرح 0.76فیصد رہی ، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 48مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔