تاریخ میں پہلی بار حافظ قرآن آرمی چیف کا تقرر ہوا

امید ہے وہ فرائض کی ادائیگی میں قرآنی ہدایات کو مدنظر رکھیں گے، مفتی تقی عثمانی

جنرل عاصم منیر نے مدینہ منورہ میں قرآن کریم حفظ کیا،جنرل عاصم منیر کا تقرر گرم جوش خیرمقدم کا مستحق ہے۔عالم دین کا بیان

کراچی ( ویب  نیوز)

پاکستان کے معروف عالمِ دین مفتی تقی عثمانی  نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار حافظ قرآن آرمی چیف کا تقرر ہواہے،ایک نجی ٹی وی کے مطابق مفتی تقی عثمانی کا کہنا ہے کہ جنرل عاصم منیر نے مدینہ منورہ میں قرآن کریم حفظ کیا، امید ہے وہ فرائض کی ادائیگی میں قرآنی ہدایات کو مدنظر رکھیں گے۔مفتی تقی عثمانی کا مزید کہنا تھا کہ جنرل عاصم منیر کا تقرر گرم جوش خیرمقدم کا مستحق ہے۔خیال رہے کہ پاک فوج کی سربراہی کیلئے نامزد لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر حافظ قرآن بھی ہیں۔بتایا جاتا ہے کہ انہوں نے بطور لیفٹننٹ کرنل مدینہ منورہ میں تعیناتی کے دوران قرآن پاک حفظ کیا ۔۔۔