اسلام آباد (ویب نیوز)

مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں 24نئے کیسز رپورٹ ہوئے، 41 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔قومی ادارہ برائے صحت کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 9 ہزار 93 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 24 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 0.26 فیصد رہی ، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 41 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔mk/nsr