مونس الٰہی اور فیصل واوڈا سمیت پی ٹی آئی کے کئی ارکان نے عمران خان کے سیاسی کردارکو بے نقاب کردیا ہے، وفاقی وزیر داخلہ
فیصل آباد (ویب نیوز)
وفاقی وزیرداخلہ راناثنااللہ خاں نے کہاہے کہ الیکشن مدت پرہوں گے پی ٹی آئی بھی پرانی تنخواہ پرکام کرے گی۔عدم اعتمادکے دوران حکومت بچانے کے لئے غیرمعینہ مدت تک توسیع اوراب ڈبل گیم اورتوسیع پرغلطی کے اعتراف سے ثابت ہوگیا ہے کہ عمران خان بساکھیوں کے بغیرنہیں چل سکتے تھے۔ اسمبلیاں توڑنے کے لئے پی ٹی آئی کے اندراختلافات ہیں درجنوں ارکان عمران خان کے فیصلے پرمتحداورمتفق نہیں جس کے فیصلے کوگھرسے تسلیم نہ کیاجائے اُس پرعوام کس طرح اعتمادکرسکتے ہیں؟۔چوہدری پرویزالٰہی نے بھی اسمبلی توڑنے کے جواب میں اللہ کومعلوم کہہ کرسب کچھ واضح کردیا۔”صباح نیوز”سے گفتگوکرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہاکہ بدنامی، بدکلامی اورزبانی کردار کے بعدعوام میںعمران خان کی سیاسی حیثیت چندروزمیںتبدیل ہوچکی ہے۔ اسلام آبادپرحملہ کے لئے لوگوں کوسڑکوں پرگھمانے اورہاتھ بھی نہ ملانے کے باوجودحکومت سے الیکشن کی درخواست اورمزاکرات کی خودپیشکش کرکے یوٹرن لینے کے بعدہر طبقہ میں اُنہیں ذہنی مفلوج اوربے وقوف سمجھاجارہاہے۔اُنہیں علم ہے کہ اگراسمبلیاں توڑکرالیکشن کروائے گئے تووہ دوبارہ پنجاب میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں نہیں رہیں گے۔ اس لئے اُمیدہے چندماہ کی حکومت سے محروم نہیں ہوں گے۔اُن کاکہناتھاکہ مونس الٰہی اور فیصل واوڈاسمیت پی ٹی آئی کے ارکان نے عمران خان کے سیاسی کردارکوبے نقاب کردیاہے جس پارٹی میں سانپ اورڈبوہوں گے اس کاکوئی سیاسی مستقبل نہیں ہوتا۔عام انتخابات میں دوتہائی اکثریت حاصل کرنے کے دعویداربری طرح شکست کے بعدہال دوہائی مچائیں گے۔میاں نوازشریف جھوٹ اوربے بنیادمقدمات سے سرخروبھی ہوں گے اورالیکشن میں پارٹی قیادت بھی کریں گے۔