حکومت اپوزیشن میں مذاکرات کے لیے رابطے شروع ہو گئے

پرویز خٹک اور اسد قیصر کا ٹیلی فون آیا ہے ، ملاقات ہونی چاہیے ۔ سردار ایاز صادق کی تصدیق

 مارچ 2023 سے جون 2023 ء تک اسمبلیاں ٹوٹنا نا ممکن نظر آ رہا ہے

سابق وزیر اعظم پارٹی قائد نواز شریف جنوری 2023 ء میں پاکستان واپس آ جائیں گے ..وفاقی وزیر بات چیت

اسلام آباد ( ویب  نیوز)

حکومت اپوزیشن میں مذاکرات کے لیے رابطے شروع ہو گئے ۔ سابق وزیر دفاع پرویز خٹک اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے آئینی اصلاحاتی کمیٹی کے ارکان سے رابطے شروع کر دئیے ۔ سابق اسپیکر قومی اسمبلی وفاقی وزیر سردار ایاز صادق نے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے کئے گئے رابطوں کی تصدیق کر دی ۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ پارٹی قائد نواز شریف جنوری 2023 ء میں پاکستان واپس آئیں گے ۔ پاکستان تحریک انصاف سے مذاکرات ہونے چاہئیں ۔ گذشتہ روز ایک انٹرویو میں سردار ایاز صادق نے کہا کہ مارچ 2023 سے جون 2023 ء تک اسمبلیاں ٹوٹنا نا ممکن نظر آ رہا ہے سیاسی جماعتیں مذاکرات کا دروازہ بند نہیں کرتیں ۔ پاکستان تحریک انصاف سے ضرور بات چیت ہونی چاہیے ۔ پرویز خٹک اور اسد قیصر کا ٹیلی فون آیا ہے بات چیت کے لیے کہا اور دونوں رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ملاقات ہونی چاہیے ۔ سردار ایاز صادق نے کہا کہ اگست 2023 ء میں حکومتی مدت پوری ہو گی ۔ حکومتی مدت پوری ہونے کے بعد ہی انتخابات ہونے چاہئیں ۔ اگر مارچ میں اسمبلی ٹوٹی تو رمضان اور بجٹ آ رہا ہے  ۔ مارچ سے جون 2023 ء تک اسمبلیاں ٹوٹنا نا ممکن  نظر آ رہا ہے انہوں نے بتایا کہ پارٹی قائد سابق وزیر اعظم نواز شریف آئندہ ماہ جنوری میں پاکستان واپس آئیں گے ۔ عام انتخابات کے لیے پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم کے موقع پر نواز شریف وطن میں موجود ہوں گے ۔ حکومت کی مدت اگست میں پوری ہو گی اور انتخابات اپنے وقت پر ہوں گے ۔