سکھر (ویب نیوز)

وزیراعظم شہباز شریف نے ایم 6 سکھر حیدرآباد موٹروے کا سنگِ بنیاد رکھ دیا۔وزیراعظم شہباز شریف موٹروے ایم 6 کا سنگ بنیاد رکھنے سکھر پہنچے جہاں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب، وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیر آئی ٹی امین الحق، قمر زمان کائرہ اور وزیراعلی سندھ بھی ان کے ہمراہ تھے۔وزیراعظم نے وفاقی وزرا ء اور وزیراعلی سندھ کے ہمراہ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا۔این ایچ اے حکام کے مطابق 306 کلومیٹر کے ایم 6 منصوبے پر 3 کھرب 7 ارب روپے  کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔