•  شمالی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا،پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقوں میں دھند پڑنے کا امکان
  • ژوب، چمن ، قلعہ، عبداللہ، پشین، کوئٹہ، زیارت اور گردونواح میں مطلع جزوی ابرآلود،بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان

اسلام آباد ۔ کراچی (ویب نیوز)

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی کر دی۔محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ لاہور ، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، ساہیوال ،سکھر، لاڑکانہ سمیت میدانی علاقوں میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ ژوب، چمن ، قلعہ، عبداللہ، پشین، کوئٹہ، زیارت اور گردونواح میں مطلع جزوی ابرآلود/ بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے زیارت منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ کیساتھ صوبے کا سرد ترین علاقہ ریکارڈ کیا گیا۔ صوبائی دارلحکومت میں درجہ حرارت منفی 1 جبکہ قلات میں منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ گوادر میں 14 جبکہ سبی میں 11 درجہ حرارت ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ پنجگور میں 07 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔ دالبندین میں کم سے کم 03 جبکہ نوکنڈی میں 05 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

  • کراچی میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران درجہ حرارت 10ڈگری تک گرنے کا امکان
  • آئندہ تین روز کے دوران موسم دن کے وقت خشک اور رات میں سرد رہنے کی توقع ہے،محکمہ موسمیات

اگلے 24گھنٹوں کے دوران شہر کا درجہ حرارت مزید گرسکتا ہے اور کم سے کم پارہ 10 ڈگری تک گرنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں جمعرات کو کم سے کم درجہ حرارت 11.2 ڈگری ریکارڈ ہوا، صبح کے وقت دھند کی وجہ سے حد نگاہ ڈھائی کلو میٹر رہ گئی تھی۔آئندہ تین روز کے دوران موسم دن کے وقت خشک اور رات میں سرد رہنے کی توقع ہے جبکہ صوبے کے دیگر اضلاع میں بھی موسم خشک اور بالائی سندھ کے اضلاع میں دھند چھا سکتی ہے۔بلوچستان کی شمالی مشرقی سمت سے 14 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، آئندہ 3 روز کے دوران دن کے وقت شمال مشرقی اور رات میں جنوب مغربی(سمندری) ہوائیں چل سکتی ہیں۔