Pakistani Finance Minister Asad Umar speaks to the media during a press conference after stepping down from his ministry, in Islamabad on April 18, 2019. - Pakistan's finance minister Asad Umar has stepped down, he announced on April 18, with no replacement yet named as Islamabad seeks a crucial bailout deal with the International Monetary Fund. (Photo by AAMIR QURESHI / AFP)

پی ٹی آئی کا اسلام آباد بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی قانونی جنگ عدالتوں میں لڑنے کا اعلان

الیکشن کمیشن نے حکمرانوں کی انتخابات سے فرار کے لیے معاونت کی، قانونی اختیار استعمال کرتے ہوئے  شہریوں کو فیصلے کا حق دیناچاہتے ہیں

 تمام ایم این ایز کو اسلام آباد بلانے کا معاملہ ملتو ی کردیا ،اب دو رکنی وفد استعفوں کی تصدیق کیلئے اسپیکر سے ملاقات کرے گا، اسد عمر کی پریس کانفرنس

اسلام آباد( ویب  نیوز)

پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل اسد عمر کا کہنا ہے کہ حکمران اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن سے فرارچاہتے تھے اوراس کے لئے الیکشن کمیشن نے معاونت کی۔قانونی جنگ عدالتوں میں لڑیں گے۔اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے مقامی ایم این ایز کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران اسد عمر نے الیکشن کمیشن کی جانب سے وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کے فیصلے پر کہا کہ حکومت کی خواہش تھی کہ الیکشن سے بھاگا جائے ، اس کے لئے الیکشن کمیشن نے پی ڈی ایم حکومت کی معاونت کی۔ تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا تھا کہ ایک ہفتہ قبل الیکشن کمیشن نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات ملتو ی نہیں ہوں گے، الیکشن کمیشن تو اپنے ہی فیصلے سے پیچھے ہٹ گیا۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو کیا فیصلہ کرنا تھا اس کا ہمیں اندازہ ہوگیا تھا ، ہم نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کاانتظار کیے بغیر ہی انٹرا کورٹ اپیل فائل کردی تھی۔ اسد عمر نے کہا کہ ہم قانونی اختیار استعمال کرتے ہوئے اسلام آبادکے شہریوں کو فیصلے کا حق دینا چاہتے ہیں، پی ٹی آئی میئر کوبراہ راست الیکشن سے لانے پر قانون سازی کرچکی تھی، ہم آرڈیننس لاچکے تھے جس میں یوسیز بھی بڑھادی گئی تھیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹر جنرل اسد عمر نے کہا  استعفوں کے معاملے پر اسپیکر کے ساتھ رابطے میں ہیں، تمام اراکین کی بجائے دو رکنی وفد اسپیکر سے ملے گا۔ استعفوں کے معاملے پر وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور عامر ڈوگر اسپیکر آفس سے رابطے میں ہیں، تمام ایم این ایز کو اسلام آباد بلانے کا معاملہ ملتو ی کردیا گیا ہے۔اسد عمر نے کہا مسلم لیگ ن کے بہت ارکان پنجاب اسمبلی ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں، پنجاب میں عوام کے ووٹ سے تبدیل آکر رہے گی۔ اسد عمر نے مزید کہا کہ یہ چاہتے ہیں کہ جمہوریت جمہور کے بغیر ہو، ہم پورے طریقے سے اپنے قانونی اختیارات کو استعمال کریں گے،الیکشن مہم شروع ہونے کے بعد ان کو الیکشن سے بھاگنے اور ترمیم کا کیوں خیال آیا۔