لاہور (ویب نیوز)

پنجاب کے متعدد علاقے  شدید دھند چھائی رہی جس کے باعث متعدد موٹرویز کو بند کردیا گیا ۔لاہور ملتان روڈ فیض پور سے ننکانہ تک جبکہ موٹروے ایم ٹو لاہور سے ہرن مینار شیخوپورہ تک بند ہے۔موٹروے پولیس کے مطابق لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم الیون بھی دھند کے باعث ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا،حد نگاہ کم ہونے کے باعث جی روڈز پرٹریفک کی روانی متاثررہی ۔حکام کے مطابق جی ٹی روڈ پر بھی حد نگاہ انتہائی کم ہے جس کے باعث روڈ یوزرز کو ہدایت کی گئی کہ وہ غیر ضروری سفر نہ کریں اور گاڑیوں پر فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔