اسلام آباد (ویب نیوز)

روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعے سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم 5.6 ارب ڈالر جبکہ سرمایہ کاری کاحجم 3.5ارب ڈالرتک پہنچ گیا۔سٹیٹ بینک کے اعدادوشمارکے مطابق دسمبر2022 میں سمندرپارپاکستانیوں نے روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعہ 140 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا جس کے بعدآرڈی اے کے زریعہ سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم 5.6 ارب ڈالرتک پہنچ گیا۔ اعدادوشمارکے مطابق دسمبرمیں سمندرپارپاکستانیوں نے مزید12225اکائونٹس کھولے جس کے بعد آرڈی اے کے کھاتہ داروں کی تعداد 511159 ہوگئی۔سٹیٹ بینک کے مطابق روشن ڈیجیٹل اکاونٹس کے ذریعہ سمندرپارپاکستانیوں کی سرمایہ کاری کاحجم 3.5 ارب ڈالرہوگیا ہے، دسمبرمیں سمندرپاکستانیوں نے روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعہ 68 ملین ڈالرکی سرمایہ کاری کی جس کے بعد آرڈی اے کے ذریعہ سمندرپارپاکستانیوں کی سرمایہ کاری کاحجم 3.5 ارب ڈالرہوگیا۔سٹیٹ بینک کے مطابق سمندرپارپاکستانیوں نے اب تک روایتی نیاپاکستان سرٹیفکیٹس میں 1.77 ارب ڈالر، نیاپاکستان اسلامی سرٹیفکیٹس میں 1.72 ارب ڈالر اورپاکستان سٹاک ایکسچینج میں 48 ملین ڈالرکی سرمایہ کاری کی ہے۔