ریپبلکن رہنما کیون مک کارتھی امریکی ایوانِ نمائندگان کے اسپیکر منتخب

کیون مک کارتھی 216 ووٹ، ڈیموکریٹ حکیم جیفریز نے 212 ووٹ حاصل کیے

اسپیکر منتخب ہونے کے بعد امریکی صدر جوبائیڈن نے مک کارتھی کو مبارکباد دی

مک کارتھی امریکی ایوان نمائندگان میں 15ویں مرحلے میں اسپیکر منتخب ہوئے،غیرملکی میڈیا

واشنگٹن(ویب  نیوز)

ری پبلکن رہنما کیون مک کارتھی 216 ووٹ حاصل کر کے امریکی ایوانِ نمائندگان کے اسپیکر منتخب ہوگئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق مک کارتھی کے مدِمقابل ڈیموکریٹ حکیم جیفریز نے 212 ووٹ حاصل کیے۔رپورٹس کے مطابق اسپیکر منتخب ہونے کے بعد امریکی صدر جوبائیڈن نے مک کارتھی کو مبارکباد دی ہے۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق مک کارتھی امریکی ایوان نمائندگان میں 15ویں مرحلے میں اسپیکر منتخب ہوئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ رائونڈز کے مقابلے میں 13 ویں رانڈ میں مک کارتھی کے ووٹوں میں اضافہ ہوا تھا۔رپورٹس کے مطابق 13 ویں رائونڈ میں مک کارتھی کو 214 ووٹ پڑے لیکن 4 ووٹوں کی کمی سے وہ اسپیکر نہ بن سکے تھے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز مک کارتھی کے حق میں 201 ووٹ پڑے تھے۔