اسلام آباد (ویب نیوز)

صدر  عارف علوی نے اسلام آباد کیپیٹل ٹیرٹری نجی قرضوں پر سود کی ممانعت  کے بل ، 2022  کی توثیق کر دی۔  بل کے ذریعے  سودی لین دین پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ ایوان صدر کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسلام آباد کیپیٹل ٹیرٹری نجی قرضوں پر سود کی ممانعت  کے بل ، 2022  کی توثیق کر دی۔  بل کے ذریعے نجی طور پر  سود پر مبنی رقم ادھار دینے کا کاروبار اور کام کرنے ،   قرض دینے اور سودی لین دین پر پابندی عائد کی گئی ہے۔  صدر عارف علوی نے پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی(ترمیمی) بل 2022  کی بھی توثیق کر دی۔  بل  کے ذریعے پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی آرڈیننس 2002  میں ترمیم کی گئی ہے۔ صدر مملکت نے بلوں کی منظوری آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت دی۔