وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی اور حسین الٰہی کی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات
فاران خان کو انڈین ایجنٹ سمجھ کر الٹا کر سارا جسم زخمی کیا، ایک محب وطن پاکستانی کا قصور کیا ہے، پوری قوم کیلئے سوالیہ نشان ہے:عمران خان
عمران خان کی پرویز الٰہی کی فیملی ممبران کو نو فلائی لسٹ میں شامل کرنے کے اقدام کی مذمت ،وفاقی حکومت سیاسی انتقام میں اندھی ہو چکی ہے
چاہیے فاران خان پر تشدد کی بات ہو یا بندے اٹھانے کی بات ہو، شہبازشریف اور رانا ثناء اللہ کی ہر سازش ناکام ہو گی:پرویزالٰہی
لاہور ( ویب نیوز)
وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی اور ایم این اے حسین الٰہی نے زمان پارک میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی،جس میںسیاسی صورتحال اور اعتماد کے ووٹ کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اس موقع پر کہاکہ فاران خان کو انڈین ایجنٹ سمجھ کر الٹا کر سارا جسم زخمی کیا۔ ایک محب وطن پاکستانی کا قصور کیا ہے۔ پوری قوم کے لئے سوالیہ نشان ہے۔عمران خان نے وزیراعلی چودھری پرویز الٰہی کی فیملی ممبران کو نو فلائی لسٹ میں شامل کرنے کے اقدام کی مذمت کی او رکہاکہ وفاقی حکومت سیاسی انتقام میں اندھی ہو چکی ہے ـامپورٹڈ حکومت نے آئین و قانون کی دھجیاں اڑا دی ہیں ـپنجاب میں وفاقی حکومت کی شب خون مارنے کی سازش ناکام ہو گی ـ پی ٹی آئی اور ق لیگ کے اراکین اسمبلی متحد ہیں اور وفاقی وزراء کو منہ کی کھانا پڑے گیـ وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے کہاکہ سیاست میں کبھی انتقامی کارروائی کی اور نہ یقین رکھتے ہیں ـ چاہیے فاران خان پر تشدد کی بات ہو یا بندے اٹھانے کی بات ہو۔ شہبازشریف اور رانا ثناء اللہ کی ہر سازش ناکام ہو گی۔انشاء اللہ، ناکامیاں شہباز شریف اور رانا ثناء اللہ کا مقدر ہیں۔وفاقی حکومت اقتدار کے لالچ میں بدترین انتقامی کارروائیاں کر رہی ہے