کراچی (ویب نیوز)
ایکس چینج کمپنیز آف پاکستان کے چیئرمین ملک بوستان کا کہنا ہے حکومت نے ڈالر کی قیمت کنٹرول کرنے کے بجائے اب مارکیٹ بیسڈ کرنے فیصلہ کیا ہے۔ای کیپ کے اجلاس میں حکومت نے ایکسچینج کمپنیز کو ڈالر کو فری فلوٹ کرنے کا گرین سگنل دے دیا۔ ملک بوستان کے مطابق بدھ سے مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت طلب و رسد کے مطابق مارکیٹ بیسڈ ہوگی۔نجی ٹی وی کے مطابق ملک بوستان کا کہنا ہے کہ قرض بحالی پروگرام کیلئے ڈالر کو فری فلوٹ کرنا آئی ایم ایف کی لازمی شرط ہے۔ فیصلے سے ڈالر کی قیمت بڑھ جائے گی مگر بلیک مارکیٹ کا خاتمہ ہوگا۔ایکس چینج کمپنیز آف پاکستان کے چیئرمین کا مزید کہنا تھا کہ بدھ کی صبح ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر عنایت حسین سے ملاقات طے ہوگئی ہے، ملاقات میں ڈالر کو مارکیٹ بیسڈ کرنے سے پیدا ہونے والی صورتحال پر لائحہ عمل طے کریں گے۔ماہرین کے مطابق ڈالر کی قیمت مارکیٹ بیسڈ کرنے سے ترسیلات ہنڈی حوالے کے بجائے بینکنگ چینل اور اوپن مارکیٹ سے ہوں گے۔۔
- سونا 1150 روپے فی تولہ مہنگا، دام ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر جاپہنچے
- ایک تولہ سونا ایک لاکھ 89 ہزار 300 روپے کا ہوگیا
ملکی تاریخ میں سونے کے دام ایک اور نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق منگل کے روز بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے دام 14 دالر بڑھ کر فی اونس 1938 ڈالر ہوگئے۔بین الاقوامی مارکیٹ کی طرح مقامی صرافہ بازاروں میں بھی سونا مزید مہنگا ہوکر ملکی تریخ کی نئی بلند ترین سطح پر جاپہنچا۔منگل کے روز مقامی صرافہ بازار میں فی تولہ سونا 1150 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 89 ہزار 300 روپے اور دس گرام 986 روپے مہنگا ہوکر ایک لاکھ 62 ہزار 294 روپے کا ہوگیا۔دوسری جانب چاندی کے بھا 2100 روپے فی تولہ اور 1800 روپے فی 10 گرام پر مستحکم رہے۔۔