• ملک میں خوشگوار ٹیکس کلچرل پیدا کر نامیرا مشن ہے، وفاقی ٹیکس محتسب ڈاکٹر آصف محمود جاہ

سرگودھا (ویب نیوز)

چھ لاکھ تک آمدنی وا لے افراد کو ٹیکس نیٹ سے نکل دیا گیا، ملک میں خوشگوار ٹیکس کلچرل پیدا کر نا میرا مشن ہے ،شکایات کا ازالہ 60 دنوں کی بجائے 6 گھنٹے میں کیا جائے ، 7ہزار شکایات میں سے 94 فیصد کے حق میں فیصلے ہوئے ہیں ،وفاقی ٹیکس محتسب ادارے نے ایف بی آر سے سینکروں گاڑیوں کی مد میں وصول کی گئی 5 فیصد زائد رقم گاڑی مالکان کو رقم واپس دلوائی گئی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی ٹیکس محتسب ڈاکٹر آصف محمود جاہ  نے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقعہ پر صدر سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسڑی ساجد حسین تارڑ چیف کمشز ریجنل ٹیکس آفس سرگودھا، ایڈوائزر ایف ٹی او سرگودھا چویدری عامر عطا باجوہ ، ڈپٹی کمشز سرگودھا ظفر جمال جسرا ، سینئر نائب صدر سرگودھا چیمبر آف کامرس حیدر منظور تارڑ ، نائب صدر راجہ سہیل امجد ، صدر وومن چیمبر سرگودھا شمیم آفتاب کے علاوہ ممبران چیمبر نے شرکت کی ، صدر سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسڑی ساجد حسین ٹارڑ نے کہاکہ 30 سالوں سے قرضے معاف کروانے والوں کے نام اور معافی کروائے گئی رقم کے اعداد شمار اخبارات میں شائع کروائے جائے ، اور یہ ساری کاروائی کھلی صاف شفاف ہوں ،انہوں نے کہاکہ آصف محمود جاہ کی سرپرستی میں سرگودھا چیمبر آف کامرس کے درمیان بہترین اور دوستانہ فضا کا ماحول قائم ہوا ہے ، ٹیکس نظام میں پچیدگیوں کو فوری طور پر تبدیلیوں کی ضرورت ہے ، ساجد حسین تارڑ نے کہاکہ زراعت سمیت دیگر شعبوں کو ٹیکس نیٹ میں شامل کئے جائے،تاکہ ملکی ٹیکس ریکوری میں بہتری آیا سکے،انہوں نے کہاکہ پاکستان کی موجودہ صورتحال بہتر نہیں، پاکستان کی موجود ڈی جی پی کی شرح 9.2 فیصد ہے جو دوسرے ممالک سے بہت کم ہے ، جی ڈی پی میں سروسز کا حصہ 53.89 ہے لیکن صرف 26 فیصد سے ٹیکس وصول کیا جائے رہا ہیں، ساجد حسین تارڑ نے کہاکہ زرعی ٹیکس کا حصہ 22.67 ہے جبکہ ٹیکس کی وصولی صرف ایک فیصد ہے، مینوفیکچرر کا حصہ 12.4 فیصد ان سے ٹیکس کا 63 فیصد وصول کیا جائے رہا ہیں جو 20 فیصد ٹیکس بنتا ہے ، چویدری عامر عطا باجوہ نے کہاکہ ستم ظریفی ہیکہ 25 کروڈ کی آبادی میں سے صرف 22 لاکھ افراد ٹیکس دے رہے ہیں، سرکاری اداروں کی جانب سے کس بھی بزنس مین کو جو نوٹس ملتا ہے اس کی تحریر خوفناک ہوتی ہیں ٹیکس دنیے والے پریشان ہوجاتا ہیں ،اس میں تبدیلی کی ضرورت ہے ،دنیا بھر سب سے بڑا اور مشکل کام یہ ہے کہ حکومت کو ٹیکس دیا جائے،اس موقعہ پر تاجروں نے اپنی تجاویز اور شکایات سے بھی آگاہ کیا گیا ، بعدازاں وفاقی متحسب ٹیکس ڈاکٹر آصف محمود جاہ کو شیڈ سے بھی نواز گیا،