ایل سیز نہ کھلنے اور کنٹینرز ریلیز نہ ہونے پر پیاف کا  ملک بھر سے آئے تاجروں و صنعکاروں کے ہمراہ سڑکوں پر احتجاج

حکومت معاشی ماہرین اور بزنس نمائندوں کے ساتھ بیٹھ کرمعاشی بحران کے حل کا فوری راستہ نکالے

ایل سیز کھولنے اور کنٹینرز کو ریلیز کرنے کے فوری احکامات جاری کئے جائیں:  فہیم الرحمان سہگل

لاہور (ویب نیوز)

چیئرمین پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ (پیاف) فہیم الرحمان سہگل نے پیٹرن انچیف پیاف میاں انجم نثار ،سیئنر وائس چیئرمین نصراللہ مغل اور وائس چیئرمین پیاف طاہر منظور چودھری اور دیگر قائدین کے ہمراہ ایل سیز نہ کھلنے، ڈالر کی عدم دستیابی اور پورٹ پر کھڑے انڈسٹریل ان پٹ کے ہزاروں کنٹینرز ریلیز نہ ہونے جیسی حکومتی پالیسیوں کے خلاف پریس کلب کے باہر پر زور احتجاج کیا۔ملک بھر سے آئے ہزاروں کی تعداد میں تاجروں و صنعتکاروں کے جم غفیر کی موجودگی میں فہیم الرحمان سہگل نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پورٹس پر کھڑے کنٹینرز فوری ریلیز کئے جائیں، انڈسٹریل ان پٹ رک جانے سے ٹریڈ اور انڈسٹری شدید متاثر ہے ، حکومت معاشی ماہرین اور بزنس نمائندوں کے ساتھ بیٹھ کرمعاشی بحران کے حل کا فوری راستہ نکالے۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے متعلقہ سیکٹرز سے مشاورت کرکے پالیسیز بنایی ہوتیں تو آ ج بزنس کمیونٹی سڑکوں پر نہ ہوتی ۔ کنٹینرز کی بندش سمجھ سے بالا تر ہے ایکطرف ملک میں خام مال کی قلت ہے جس وجہ سے مہنگائی کو شے مل رہی ہے اور دوسری طرف امپورٹ کیا گیا صنعتی خام مال ریلیز نہیں کیا جا رہا ۔حکومتی ہٹ دھرمی کی وجہ سے بیروزگاری میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور درآمدات کو روکنے کی وجہ سے ر برآمدات میں بھی واضح کمی آ رہی ہے جو باعث تشویش ہے حکومت ہوش کے ناخن لے۔ فہیم الرحمان سہگل نے وزیراعظم، وزیر خزانہ اور گورنر سٹیٹ بینک سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہاایل سیز کھولے اور کنٹینرز کو ریلیز کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں