FEDERAL MINISTER FOR INTERIOR, SHEIKH RASHID AHMED ADDRESSING A PRESS CONFERENCE IN KARACHI ON APRIL 11, 2021.

پولیس اور ایف آئی اے سوچ سمجھ کر لال حویلی آئے، شیخ رشید

ہر روز حکومت کو کم عقلی کا دورہ پڑتا ہے، لال حویلی ہماری ملکیت ہے اگر نہ ہو تو ہم قومی مجرم ہیں

فواد چوہدری پی ٹی آئی کا مقبول لیڈر بن گیا،چیف الیکشن کمشنر الیکشن کرائیں پرچے نہ کرائیں

آرمی چیف کو کہتا ہوں زرداری نے عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کر رکھی ہے،راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو

راولپنڈی (ویب نیوز)

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ہر روز حکومت کو کم عقلی کا دورہ پڑتا ہے،پولیس اور ایف آئی اے سوچ سمجھ کر لال حویلی آئے۔راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لال حویلی ہماری ملکیت ہے اگر نہ ہو تو ہم قومی مجرم ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ لال حویلی کا کیس عدالت میں ہے، ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر آصف خان، رانا ثناء اللہ کے اشاروں پر کام کرتا ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ میری اور لال حویلی کی سکیورٹی واپس لے لی گئی ، مجھے کچھ ہوا تو رانا ثنا اللہ، شہباز شریف اور آصف زرداری ذمہ دار ہوں گے۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ہر روز اس حکومت کو کم عقلی کا دورہ پڑتا ہے، عمران خان سے تفصیلی بات چیت کی ہے، آرمی چیف کو کہتا ہوں زرداری نے عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کر رکھی ہے۔شیخ رشید نے دعویٰ کیا کہ میرے پاس ثبوت ہیں آصف زرداری نے دہشت گردوں کو ہائر کیا ہے، آرمی چیف سے گزارش ہے وہ کسی افسر کو بھیجیں اسے تفصیلات بتائوں گا۔شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کو گرفتار کر کے یہ لوگ اپنے پاں پر کلہاڑا ماریں گے، ان سے ملک چل ہی نہیں رہا، محسن نقوی کے خلاف ہم سپریم کورٹ جارہے ہیں، وہ وزارت اعلیٰ کے لئے نا اہل اور زرداری کا فرنٹ مین ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ ن لیگ 2حصوں میں بٹ چکی ہے، بڑی خبر یہ ہے کہ یہ صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن نہیں کروا رہے۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ فواد چوہدری پی ٹی آئی کا مقبول لیڈر بن گیا،چیف الیکشن کمشنر صاحب الیکشن کرائیں پرچے نہ کرائیں۔شیخ رشید نے کہا کہ 13پارٹیاں ڈری ہوئی ہیں، انہوں نے الیکشن میں نہیں جانا، عوام کے پاس کھانے کو کچھ نہیں کون ان کو ووٹ دے گا۔