وزیر خارجہ بلاول بھٹو (آج) 29  جنوری سے ماسکو کا دوروزہ دورہ کرینگے

بلاول روسی ہم منصب کے سابطہ  بات چیت میں باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کریں گے،ترجما ن دفتر خارجہ

اسلام آباد(ویب  نیوز)

وزیر خارجہ بلاول بھٹو( آج)  29 جنوری سے ماسکوکا دوروزہ سرکاری دورہ کرینگے ۔ دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری (آج)  29 سے 30 جنوری  پیر تک ماسکو کا سرکاری دورہ کریں گے۔دفتر خارجہ کے آفیشل ٹوئٹر اکائونٹ سے جاری بیان کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو روسی وزیر خارجہ کی دعوت پر ماسکو کا دورہ کر رہے ہیں۔دورہ ماسکو کے دوران وزیر خارجہ روسی ہم منصب کے ساتھ باضابطہ بات چیت کریں گے اور باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔