کراچی (ویب نیوز)

  • کراچی کے مختلف علاقوں میں دھند ،حد نگاہ انتہائی کم رہی
  • موٹر سائیکل سواروں اور گاڑیوں کے ڈرائیورز کو مشکلات،ٹریفک روانی متاثر

کراچی کے مختلف علاقوں میں شدید دھند سے حد نگاہ میں کم رہی۔ کراچی میں رات گئے سے شروع ہونے والی دھند صبح صبح شدت اختیار کرگئی۔ دھند کے باعث موٹر سائیکل سواروں اور گاڑیوں کے ڈرائیورز کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔موٹر وے پولیس نے ڈرائیوروں کو گاڑی احتیاط سے چلانے کی ہدایت کی ہے۔دھند کی وجہ سے مختلف علاقوں میں حد نگاہ صفر ہوگئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق حد نگاہ 1500 میٹرز تک گری۔ وقت گزرنے کے ساتھ حد نگاہ میں بہتری آئی۔

  • سندھ بھر میں آج جمعرات سے گرمی پڑنے کا امکان

سندھ بھر میں  جمعرات سے شدید گرمی کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد سمیت سندھ بھر میں  جمعرات سے درجہ حرارت میں اضافہ ہوگا۔ سندھ کے مختلف علاقے تھرپارکر، بدین، ٹھٹھہ، عمر کوٹ، میرپور خاص میں 16 تا 19 فروری شدید گرمی ہوگی جبکہ اس دوران درجہ حرارت 35 تا 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے اور کراچی میں اس دوران درجہ حرارت 35 تا 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ ہوسکتا ہے۔