اسلام آباد (ویب نیوز)

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر 276 ملین ڈالر اضافے کے بعد 3.19 بلین ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔ پاکستان کے پاس کل مائع غیرملکی ذخائر 8.7 بلین ڈالر ہو چکے ہیں جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس موجود خالص غیرملکی ذخائر 5.51 بلین ڈالر ہیں۔سٹیٹ بینک کے ذخائر 276 ملین ڈالر اضافے کے ساتھ تین ہزار 192 اعشاریہ نو ملین ڈالر ہوئے ہیں۔ غیر ملکی  میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ کئی ماہ میں ہونے والا یہ پہلا اضافہ ہے۔  ایک طرف کافی عرصے بعد سٹیٹ بینک کے ذخائر میں کچھ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے تو دوسری جانب آئی ایم ایف کے ساتھ حکومتی بات چیت آگے بڑھ رہی ہے۔ جس کے بعد آئی ایم ایف معاہدے میں تسلسل کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔ اسی طرح کچھ دیگر ممالک کی جانب سے ملنے والی امداد بھی اس معاہدے سے مشروط ہے۔