lahore-highcourt
  • سپیکر قومی اسمبلی کے نوٹیفکیشن سے متعلق سماعت 7 مارچ کو ہوگی

لاہور (ویب نیوز)

لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے پنجاب کے 70 ممبران قومی اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن معطل کردیا جبکہ عدالت نے الیکشن کمیشن کو متعلقہ حلقوں میں ضمنی انتخابات کا انعقاد کرانے سے بھی روک دیا۔لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس شاہد کریم نے پی ٹی آئی رہنمائوں شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک، اسد عمر اور فواد چوہدری سمیت 70 اراکین قومی اسمبلی کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست میں سپیکر قومی اسمبلی اور الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ سپیکر نے استعفے منظور کرنے سے پہلے ممبران اسمبلی کا موقف نہیں لیا اور الیکشن کمیشن نے استعفے منظور ہونے کے بعد ممبران کو ڈی نوٹیفائی کردیا، عدالت پی ٹی آئی ارکان کے استعفے منظور کرنے کا اقدام کالعدم قرار دے اور لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب کے ارکان قومی اسمبلی کی حد تک ضمنی الیکشن بھی روکنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے پی ٹی آئی اراکین کے استعفے منظور کرنے کے اقدام کو کالعدم قرار دے دیا، عدالت نے الیکشن کمیشن کو متعلقہ حلقوں میں ضمنی انتخابات کا انعقاد کرانے سے بھی روک دیا۔سپیکر قومی اسمبلی کے نوٹیفکیشن سے متعلق سماعت 7 مارچ کو ہوگی۔