پاکستان اور امریکہ کے درمیان انسداد دہشت گردی مذاکرات پیر کو اسلام آباد میں  ہوں گے

امریکی انسداد دہشت گردی معاون کرسٹوفر لینڈ برگ 6 مارچ کو اسلام آباد پہنچیں گے دفتر خارجہ

اسلام آباد (ویب نیوز)

پاکستان اور امریکہ کے درمیان انسداد دہشت گردی مذاکرات چھ مارچ سے اسلام آباد میں منعقد ہوں گے، دہشت گردی کے خلاف اہم اتحادی ہونے کی وجہ سے پاک امریکا دہشت گردی کے حوالے سے اہم مذاکرات کا آغاز کررہے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق امریکی انسداد دہشت گردی معاون کرسٹوفر لینڈ برگ 6 مارچ کو اسلام آباد پہنچیں گے، ان کے دورے کے دوران انسداد دہشت گردی مذاکرات دو طرفہ سطح پر دہشت گردی کے درپیش چیلنجز پر گفتگو ہوگی۔مذاکرات میں انسداد دہشت گردی امور، سرحدی انتظام، تحفظ اور دیگر امور پر باہمی تعاون کا فروغ بھی زیر غور آئے گا۔ امریکی وفد کے دورے میں پاکستان اور امریکا خطے کو درپیش امن و امان کے چینلجز سے نمٹنے کے لیے جامع منصوبے بندی پر بات کریں گے۔دونوں ممالک دہشت گردوں کی مالی اعانت کا تدارک، نیٹ ورکس کے خاتمے کے لیے معلومات کا تبادلہ کریں گے۔