کراچی  (ویب نیوز)

سندھ ہائی کورٹ نے عورت مارچ پر پابندی لگانے کی استدعا مستردکرتے ہوئے درخواست گزار پر جرمانہ عائد کردیا۔عدالت عالیہ نے عورت مارچ  پر  پابندی لگانیکی درخواست ابتدائی دلائل سننیکے بعد مسترد کردی اور درخواست گزار پر 25 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کردیا۔عدالت نے حکم دیاکہ درخواست گزار جرمانے کی رقم ادا نہ کرے تو اس کا شناختی کارڈ بلاک کردیا جائے۔ عدالت کا کہنا تھا کہ درخواست گزار کے پاس ایسا کوئی مواد نہیں ہے جس کی بنیاد پر پابندی لگائی جاسکے، درخواست دائرکرنے کا مقصد پبلسٹی حاصل کرنا ہے، درخواست گزار متاثرہ فریق بھی نہیں۔عدالت نے آبزرویشن دی کہ درخواست گزار نے جن نعروں پر اعتراض کیا اس میں کوئی قابل اعتراض چیز  نظر نہیں آئی۔سندھ ہائی کورٹ نے کہا کہ آئین پاکستان تمام شہریوں کو نقل و حرکت کی آزادی دیتا ہے۔