• عدالت نے اینٹی کرپشن حکام اور گواہوں کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے انہیں 25مارچ کو طلب کرلیا

کراچی (ویب نیوز)

صوبائی اینٹی کرپشن کورٹ نے نسلہ ٹاور کیس میں 18 سے زائد ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔ملزمان میں سابق ڈائریکٹر ایس بی سی اے صفدر مگسی، ڈائریکٹرڈیزائن ڈیپارٹمنٹ فرحان قیصر شامل ہیں۔عدالت نے اینٹی کرپشن حکام اور گواہوں کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے انہیں 25مارچ کو طلب کرلیا۔ عدالت نیسابق ڈی جی ایس بی سی اے منظور قادر کاکا سمیت چار ملزمان کو اشتہاری قرار دیا تھا۔کیس میں منظور قادر کاکا سمیت 23 ملزمان کو نامزد کیا گیا تھا۔اینٹی کرپشن حکام کے مطابق ملزمان کے خلاف سپریم کورٹ کے حکم پر کارروائی کی گئی۔