نئی دہلی(ویب نیوز )

بھارتی پارلیمنٹ کو بتایا گیا ہے کہ غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام  ایکٹ ( یو اے پی اے ) کے تحت   بھارت مخالف سرگرمیوں  پر چار تنظیموں کو دہشت گرد قرار دیا گیا ہے ۔ فروری 2023 تک 54   افراد اور 44  تنظیموں کو دہشت گرد قرار دیا گیا ہے ۔ بھارتی وزیر مملکت برائے داخلہ نتیانند رائے نے  ایک سوال کے جواب میں پارلیمنٹ کو بتایا کہ ان  تنظیموں میں  مزاحمتی محاذ (TRF)، پیپلز اینٹی فاشسٹ فرنٹ (PAFF)، جموں و کشمیر غزنوی فورس (JKGF) اور خالصتان ٹائیگر فورس (KTF) شامل ہیں۔مزاحمتی محاذ (TRF)، پیپلز اینٹی فاشسٹ فرنٹ (PAFF)، جموں و کشمیر غزنوی فورس کشمیر میں کام کر رہی ہیں۔خالصتان ٹائیگر فورس (KTF) سال 2011 میں یو اے پی اے کے تحت کالعدم دہشت گرد تنظیم، ببر خالصہ انٹرنیشنل کی شاخ کے طور پر وجود میں آئی تھی