اسلام آباد (ویب نیوز)

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 7 مقدمات میں عبوری ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ۔پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائرضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سیاسی انتقام کا نشانہ بناتے ہوئے مقدمات درج کیے گئے۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ 7مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے فریقین کو درخواست گزار کی گرفتاری سے روکا جائے۔