کراچی (ویب نیوز)
پاکستان کے بڑے کمرشل بینکوں میں سے ایک بینک الفلاح اورسوئے جوکہ ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے، کہ درمیان چھوٹے کسانوں کو سمارٹ فارم مشاورت کو فروغ دینے کے حوالے سے اشتراک گیا گیا ہے۔ اس حوالے سے دونوں کمپنیوں کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط کے گئے ہیں۔ ایم او یو کے تحت SAWiE کسانوں کو پائیدار حل فراہم کرنے کیلئے اپنے سسٹم سے استفادہ کرتے ہوئے جغرافیائی ڈیٹا کو مشین لرننگ اور اے آئی ایپلی کیشنز کے ساتھ اکٹھا کرے گا۔
ایم او یو کے مطابق دونوں ادارے کسانوں کو ماحول سے ہم آہنگ سمارٹ فارم سے متعلق مشاورتی خدمات کی پیش کش کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں بیرونی منڈیوں سے منسلک کریں گے اور نیٹ زیرو کے حصول فنانس تک رسائی کیلئے گرین بینکنگ کی معاونت کریں گے۔
اس اقدام کا مقصد مختلف سرگرمیوں کے ذریعے کسانوں کو ان کی استعدار کار اور مسابقت میں اضافہ کے ذریعے بااختیار بناناہے جن میں ماحول سے ہم آہنگ گاؤں کے تصور کی تشکیل، ماحول سے ہم آہنگ زرعی ٹیکنالوجیز کے فروغ اور جدت پر مبنی حکمت عملی کو ترتیب دینا شامل ہے تاکہ کسانوں کو مستقل بنیادوں پر مشاورتی خدمات اور تربیت کے ذریعے خدمات فراہم کی جاسکیں۔
اس کے علاوہ بینک الفلاح اور SAWiE اپنے موجودہ اور نئے کسانوں کی حوصلہ افزائی کریں گے تاکہ کاشت کیلئے زمین کی موزونیت کو یقینی بنانے کیلئے زمین کی ٹیسٹنگ کرائیں گے جس سے پانی کی بچت، پودوں کی صحت کو بہتر بنانے اور قدرتی ماحول کے تحفظ میں مدد ملے گی۔ ای ایس جی اصولوں کوفروغ دیتے ہوئے اس اقدام کے ذریعے پائیدارزرعی طریقوں کی معاونت دی جائے گی جس سے شعبہ کی طویل المدت ترقی کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔
یہ پاکستان میں پائیدار زرعی طریقوں کی حمایت کی جانب ایک اہم قدم ہے۔اسمارٹ ماحولیاتی فارم سے متعلق مشاورتی خدمات پیش کرتے ہوئے کسانوں کو بیرونی منڈیوں سے منسلک کرنے اور گرین بینکنگ کو فروغ دیتے ہوئے اس اقدام کا مقصد کسانوں کو بااختیار بنانا اور ای ایس جی اصولوں اور کلائمیٹ سمارٹ زراعت کے طریقوں کو فروغ دیتے ہوئے ان کی صلاحیت اور مسابقت کو بڑھانا ہے۔
.
پاکستان اقتصادی سروے کے مطابق جی ڈی پی میں زراعت کا حصہ 22.7فیصد ہے جس سے 37.4فیصد افرادی قوت وابستہ ہے۔تاہم پاکستان میں زرعی شعبے کو کئی مشکلات کا سامنا ہے جن میں موسمیاتی تبدیلی بھی شامل ہے، جو ملک کی کاشتکاری، زرعی خوراک کے نظام کو بری طرح متاثر کرتی ہے۔
اقوام متحدہ ڈویلپمنٹ پروگرام (یو این ڈی پی) کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جو موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثرہے جس کا ثبوت درجہ حرارت میں اضافہ، پانی کی قلت اور موسمی حالات کے خطرا ت شامل ہیں جو زرعی پیدوار کو متاثر کررہے ہیں۔
اس حوالے سے ایم او یو کی تقریب لاہور میں منعقد ہوئی جس میں SAWiEاور بینک الفلاح کے سینئر عہدیداروں بشمول انجیئر مشتاق اے گل(تمغہ امتیاز)، سی ای او SAWiE، ڈاکٹر خالد محمود، نمائندہ SAWiE شامل ہیں۔ بینک الفلاح سے شیخ ذیشان رؤف، ہیڈ آف سمال میڈیم انٹرپرائز (ایس ایم ای) اور کمرشل بینکنگ ڈویژن، رضا العلیم، ہیڈ ایس ایم ای اور ایگری، بینک الفلاح اور یحی حمید واہلہ، ایگری بزنس ہیڈ نے بھی تقریب میں شرکت کی۔