کراچی (ویب نیوز)
گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مرکزی بینک کے ذخائر میں 17 کروڑ ڈالرز کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق 7 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتہ پر ملک کے مجوعی زرمبادلہ کے ذخائر 9 ارب 56 کروڑ 45 لاکھ ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کیے گئے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق اس دوران مرکزی بینک کے ذخائر 17 کرو ڑ ڈالرز کی کمی سے 4 ارب 3 کروڑ 83 لاکھ اور کمرشل بینکوں کے ذخائر 5 ارب 52 کروڑ 62 لاکھ ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کیے گئے۔گزشتہ ہفتہ کے دوران اسٹیٹ بینک نے بیرونی قرضوں کی مد میں 17 کروڑ ڈالرز کی ادائیگیاں کیں ۔۔