- دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی اور القاعدہ سے ہے،حکام سی ٹی ڈی
راولپنڈی ،ملتان ،سرگودھا (ویب نیوز)
محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی)نے راولپنڈی ،ملتان اورسرگودھا میں خفیہ کارروائیوں کے دوران کالعدم تنظیموں کے4 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی اور القاعدہ سے ہے، ملزمان سے بارودی مواد، اسلحہ اور خودکش جیکٹ بنانے کا سامان برآمد ہوا۔حکام نے کہا کہ دہشت گردوں کی نشاندہی26 مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ میں ہوئی، دہشت گردوں کی گرفتاری ملتان،راولپنڈی اورسرگودھاسے عمل میں لائی گئی۔ترجمان کے مطابق رواں ہفتے سی ٹی ڈی نے419 کومبنگ آپریشنز کئے، کومبنگ آپریشنز کے دوران94 مشتبہ افراد کو گرفتارکیا گیا۔