پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں،5دہشتگرد گرفتار

 ملزمان سے بارودی مواد، ڈیٹونیٹرز، موبائل، اسلحہ اور رقم برآمد

گرفتار دہشتگردوں میں بخت شیر ،شوبن خان، طاہر، صفدر اور خضر حیات شامل

لاہور ،بہالپور،ملتان(صباح نیوز)محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی)نے پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائیاں کرکے 5 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کئے گئے، کارروائیاں لاہور، بہاولپور اور ملتان میں کی گئیں۔ترجمان محکمہ انسداد دہشت گردی نے مزید بتایا کہ کارروائیوں میں کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر بخت شیر سمیت 5 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔ دہشتگردوں سے بارودی مواد، ڈیٹونیٹرز، موبائل، اسلحہ اور رقم برآمد کی گئی۔سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشتگردوں میں بخت شیرسمیت شوبن خان، طاہر، صفدر اور خضر حیات شامل ہیں۔ دہشت گردوں کیخلاف مقدمات درج کرکے تفتیش جاری ہے، رواں ہفتے 341 آپریشنز کے دوران 44 مشتبہ افراد گرفتار کئے جاچکے ہیں۔mk/nsr