- وزارت خزانہ نے قرضوں سے متعلق رپورٹ جاری کردی
- شرح سود بڑھنے سے پاکستان کے ذمے قرضوں کا حجم بڑھا
اسلام آباد (ویب نیوز)
وزارت خزانہ نے قرضوں سے متعلق رپورٹ جاری کردی-رواں مالی سال معاشی شرح نمو5 فیصد ہدف کے مقابلے محض 0.8 فیصد رہنے کا امکان ہے۔وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2024 میں معاشی ترقی کی شرح 3.5 فیصد2025 میں 5فیصد رہنے کاامکان ہے،2026 میں معاشی ترقی کی شرح 5.5 فیصد تک پہنچ جائیگی۔رپورٹ کے مطابق شرح سود بڑھنے سے پاکستان کے ذمے قرضوں کا حجم بڑھا۔ ڈالرکا ایکسچینج ریٹ بڑھنے سے بھی مہنگائی اورقرض میں اضافہ ہوا،اس سال ملک میں مہنگائی 28.5 فیصد رہے گی۔رپورٹ کے مطابق آئندہ مالی سال مہنگائی کی شرح 21 فیصد رہے گی،2026 تک قرضہ معیشت کے 70 فیصد سے زائد رہنے کا خدشہ ہے۔جبکہ مہنگائی کے بڑھنے کی شرح 6.5 فیصد ہوسکتی ہے۔رپورٹ کے مطابق 2026 تک ڈالرکا ایکسچینج ریٹ 6 فیصد مزید بڑھنے کا امکان ہے،دسمبر2022 تک پاکستان کا کل قرضہ 55 ہزار800 ارب روپے تھا۔ جولائی تا دسمبر ڈالر کا ایکسچینج ریٹ 11 فیصد بڑھا۔وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق دسمبر تک پاکستان کے کل قرض میں مقامی قرضہ 62.8 فیصد ہے،کل قرض میں غیر ملکی قرضہ 37.2 فیصد ہے۔جولائی تا دسمبر3.2 ارب ڈالرکا غیرملکی قرضہ لیا اور2.7 ارب ڈالر واپس کیا۔مالی سال 2024 میں مہنگائی کے بڑھنے کی شرح 21 فیصد رہنے کا امکان، 2025 میں مہنگائی 7.5 فیصد رہنے کا امکان ہے۔۔