اسلام آباد (ویب نیوز)

اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں محکمہ انسداددہشت(سی ٹی ڈی)نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو دوبارہ طلب کرلیا۔سی ٹی ڈی کی جانب سے طلبی نوٹس میں سابق وزیراعظم کو 11 مئی کو پولیس لائن ہیڈ کوارٹر میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ۔ عمران خان کو 2 مقدمات میں 10مئی کو طلب کیا گیا ۔نوٹس کے متن کے مطابق عمران خان شامل تفتیش ہو کر اپنا موقف پیش کریں، اگر عمران خان کے پاس اپنے حق میں کوئی شواہد ہیں تو پیش کریں۔ حاضر نہ ہونے کی صورت میں عمران خان کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔اس سے قبل عمران خان سمیت تحریک انصاف کے متعدد رہنماں کو 26 مارچ کو بھی اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں طلب کرلیا گیا تھا۔