- بینچ دو جسٹس سردار طارق،جسٹس امین الدین اور جسٹس محمد علی مظہر پر مشتمل ہوگا
- جسٹس فائزعیسیٰ مسلسل تیسرے ہفتے کسی بینچ کا حصہ نہیں ہونگے، ارشد شریف قتل سے متعلق ازخود نوٹس پر سماعت منگل کو ہوگی
اسلام آباد (ویب نیوز)
سپریم کورٹ کی آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ اور ججز روسٹر جاری کردیا گیا۔ آئندہ ہفتے پرنسپل سیٹ پر 6بینچ مقدمات کی سماعت کریں گے۔ بینچ ایک چیف جسٹس عمرعطا بندیال،جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل ہوگا۔ بینچ دو جسٹس سردار طارق،جسٹس امین الدین اور جسٹس محمد علی مظہر پر مشتمل ہوگا۔ بینچ تین میں جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس شاہد وحید شامل ہوں گے۔بینچ چار جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس حسن اظہر رضوی پر مشتمل ہوگا۔ بینچ پانچ میں جسٹس منیب اختر اور جسٹس جمال خان مندوخیل شامل ہوں گے۔ بینچ چھ جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس مظاہرعلی اکبر نقوی پر مشتمل ہوگا۔جسٹس فائزعیسیٰ مسلسل تیسرے ہفتے کسی بینچ کا حصہ نہیں ہوں گے۔انہوں نے خود کسی بینچ میں شامل نہ کرنے کی درخواست کررکھی ہے۔سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل سے متعلق ازخود نوٹس پر سماعت منگل کو ہوگی جبکہ خیبرپختونخوا پولیس افسران کی آئوٹ آف ٹرن پروموشن کے خلاف از خود نوٹس پر سماعت بدھ کو ہوگی۔ شہری علاقوں میں پٹواریوں اور تحصیلداروں کے کردار سے متعلق از خود نوٹس پر سماعت جمعرات کو ہوگی۔