اسلام آباد / لاہور (ویب نیوز)

  • پنجاب میں کالج اور یونیورسٹیز کو مزید 2 روز کیلئے بندکر دیا گیا

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں پر تشدد مظاہرون کا سلسلہ جاری ہے، پنجاب میں کالج اور  یونیورسٹیز کو مزید 2 روز کیلئے بندکر دیا گیا ہے۔نگران حکومت نے کالجز اور  یونیورسٹیز کو مزید 2 روز کیلئے بند کرنیکی منظوری دے دی ہے۔نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں پنجاب میں امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کیلئے اہم فیصلے کیے گئے۔اجلاس میں شر پسند عناصر کے خلاف زیر و ٹالرنس پالیسی اپنانے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ میانوالی میں امن عامہ کو قائم رکھنے کیلئے فوج طلب کرلی گئی ہے۔اجلاس میں پنجاب بھر کے کالجز او ریونیورسٹیز  دو روز بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، میڈیکل کالجزکھلے رہیں گے ۔اجلاس میں حساس مقامات کی سکیورٹی مزید بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا، شرپسندوں کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمے درج ہوں گے۔اجلاس میں جلا وگھیرا کے واقعات میں املاک کو نقصانات پہنچنے کی رپورٹ طلب کرلی گئی۔محسن نقوی نے کہا کہ ریاست پر حملہ آور ہر شر پسند کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے، عوام کے جان و مال کے تحفظ اور امن کے قیام کیلئے اقدام کرینگے۔اجلاس میں آئی جی پنجاب نے ہنگامہ آرائی، جلاو  گھیرا  اور  پولیس پر حملوں سے متعلق بریفنگ دی۔

  • برٹش کونسل نے جمعرات صبح اور شام کے پرچے منسوخ کردیے

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے بعد ہونے والے پرتشدد مظاہروں کی وجہ سے برٹش کونسل نے جمعرات کی صبح اورشام کے پرچے بھی منسوخ کردیے۔برٹش کونسل کی جانب سے طالب علموں کو پرچوں کی منسوخی کے حوالے سے میسجز موصول ہوگئے ہیں، برٹش کونسل نے بدھ کے پیپر بھی منسوخ کر دیے تھے

#H