lahore-highcourt

لاہور (ویب نیوز)

  لاہور ہائیکورٹ نے الیکٹرونک میڈیا کے ضابطہ اخلاق کی کاپی پٹیشن کے ہمراہ لف کرنے کی ہدایت کردی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا عدالتی حکم کے باوجود عمران خان کی تقاریر پر پابندی کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔ عمران خان کے وکیل بیرسٹر احمد پنسوتہ نے دلائل دیتے ہوئے مقف اختیار کیا کہ سیاسی جماعتوں کو برابری کے اصول پر ائر ٹائم ملنا قانونی تقاضا ہے، لاہور ہایکورٹ نے عمران خان کی تقاریر نشر کرنے پر پابندی کا نوٹیفیکیشن معطل کردیا تھا، عدالت نے پیمرا کو ہدایت کی کہ تقاریر نشر کرنے پر کوئی پابندی نہ لگائی جائے۔وکیل عمران خان نے کہا کہ عدالتی احکامات کے باوجود عمران خان کی تقاریر نشر کئے جانے سے روکا جا رہا ہے، عدالتی حکم کی خلاف ورزی توہین عدالت ہے۔وکیل بیرسٹر احمد پنسوتہ نے  استدعا کی کہ عدالت تقاریر کی نشریات پرعائد پابندی ختم کرنے کے عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کرائے، عدالت ذمہ دار افسران کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے۔عدالت نے الیکٹرونک میڈیا کے ضابطہ اخلاق کی کاپی پٹیشن کے ہمراہ لف کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت 27 مئی تک ملتوی کردی۔