کینیڈاکے  16 اراکین پارلیمنٹ کاپاکستان کی صورتحال پر وزیراعظم جسٹن ٹروڈوکو خط

پاکستان میں پرامن مظاہروں کی اجازت ہونی چاہیے، تشددکے تمام واقعات سمیت بیگناہ لوگوں کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں

عمران خان پر عائد الزامات کھلی عدالت میں واضح کیے جائیں، پاکستانیوں کو اپنی قسمت کا فیصلہ آزاد اور شفاف انتخابات سے کرنا چاہیے

پاکستان میں جمہوری اقدار کی حکمرانی کیلئے ساتھ دیں گے، پاکستان کی صورتحال پرآپ کے ٹھوس ردعمل کے منتظر ہیں،خط کا متن

اٹاوا(  ویب نیوز)

کینیڈا کے 16 اراکین پارلیمنٹ نے پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کو خط لکھ دیا۔خط کے متن کے مطابق پاکستان میں پرامن مظاہروں کی اجازت ہونی چاہیے، پاکستان میں تشددکے تمام واقعات سمیت بیگناہ شہریوں، صحافیوں اور دیگر افراد کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں۔متن کے مطابق گرفتار افراد  پر مقدمات سول عدالت میں چلائے جانے چاہئیں، عمران خان پر عائد الزامات کھلی عدالت میں واضح کیے جائیں اور پاکستانیوں کو اپنی قسمت کا فیصلہ آزاد اور شفاف انتخابات سے کرنا چاہیے۔خط کے متن میں یہ بھی لکھا گیا کہ پاکستان میں جمہوری اقدار کی حکمرانی کیلئے ساتھ دیں گے، پاکستان کی صورتحال پرآپ کے ٹھوس ردعمل کے منتظر ہیں۔خط پر کینیڈین اراکین پارلیمنٹ اقرا خالد، شفقت علی، سمیر زبیری، پال شیانگ، یاسر نقوی اور دیگر نے دستخط کیے۔