لاہور (ویب نیوز)

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے 70 رہنماوں کے نام ای سی ایل میں ڈال دیئے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق عمران خان سمیت تحریک انصاف کے 70 رہنماوں کے نام ای سی ایل میں شامل کرلئے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق جن رہنماوں کے نام ای سی ایل میں شامل کئے گئے ہیں ان میں عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی، شیخ رشید، شہریار آفریدی، مراد سعید، علی محمد خان، قاسم سوری، اسد عمر، اسد قیصر، ملیکہ بخاری اور دیگر سابق ایم این ایز شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق رہنماں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ پولیس کی سفارش پر کیا گیا ہے۔۔۔