پشاور (ویب نیوز)

9مئی کے پرتشدد واقعات کے بعد پشاور پولیس نے سپیشل سکیورٹی یونٹ بنانے کا فیصلہ کرلیا، سپیشل سکیورٹی یونٹ پشاور کے ریڈ زون میں تعینات ہوگا۔ پشاور پولیس نے شہر میں ریڈ زون سکیورٹی سرکل بھی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔سی سی پی او نے کہا کہ ریڈ زون ایریا میں سپیشل سکیورٹی یونٹ کے دستے تعینات کئے جائیں گے۔سی سی پی او کے مطابق سپیشل سکیو رٹی دستے کا انچارج ایس پی رینک کا آفیسر ہوگا۔ پہلے مرحلے میں ریڈ زون کے داخلی راستوں اور اہم عمارتوں کی پروفائلنگ مکمل کی جائے گی، پروفائلںگ مکمل ہونے کے بعد حتمی سکیورٹی ڈرافٹ سینٹرل پولیس آفس ارسال کیا جاے گا۔ سپیشل یونٹ کے پاس جدید ساز و سامان اور آپریشن روم سے منسلک ہوگا، سپیشل سکیورٹی دستے کو ریڈ زون میں ہجوم کے داخلے اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کی خصوصی تربیت دی جائے گی۔ سپیشل سکیورٹی یونٹ کو اسمبلی چوک کینٹ ایریا کے داخلی اور خارجی راستوں پر تعینات کیا جائے گا، 9 اور 10 مئی کو پرتشدد مظاہرین نے ریڈ روز میں داخلے کی کوشش کی۔