اسلام آباد (ویب نیوز)

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے توجہ دلانے پر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے معذور افراد سے وہیل چیئر کے پیسے وصول کرنے کے معاملہ پر ایئر لائنز کو انتباہ جاری کر دیا ۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے قرار دیا کہ ائیر لائنز کسی بھی معذور یا ضعیف مسافر سے وہیل چیئر کی سہولت کے پیسے وصول نہیں کر سکتی۔ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے سوشل میڈیا پر ایئر لائنز کی جانب سے خصوصی افراد سے وہیل چیئر کے پیسے وصول کرنے کی خبر کا نوٹس لیا تھا۔ ایوان صدر نے اپنے خط میں اتھارٹی سے وہیل چیئر کے پیسے معاف کرانے یا ایئر لائنز سے اخراجات برداشت کروانے کا کہا تھا۔۔