پنجاب میں سیاسی بٹوراے پرکام شروع ہے، الیکشن60یا90دنوں میں ہوں پی ڈی ایم ٹوٹے گی،شیخ رشید

ن لیگ اورپی پی پی  آمنے سامنے ہوں گی، آصف زرداری کی بیماری، شہباز شریف کی کمر درد کے پیچھے ہمیشہ سیاست چھپی ہوتی ہے

اب پنجاب بھی سرفروشوں کاصوبہ ہوگا،وطن اورکفن میں سے ایک کاانتخاب کریگا،ن لیگ دفن ہوگی، پی ڈی ایم پرکوئی فاتحہ نہیں پڑھے گا

کراچی میئرکے الیکشن میں حافظ نعیم کیخلاف دبئی میں خریدوفروخت کی کیش منڈی لگ گئی، کیش گروپ جیتے گا،ٹوئٹ

راولپنڈی( ویب  نیوز)

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اورسابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کراچی میئرکے الیکشن میں حافظ نعیم کیخلاف دبئی میں خریدوفروخت کی کیش منڈی لگ گئی، کیش گروپ جیتے گا،پنجاب میں سیاسی بٹوراے پرکام شروع ہے، الیکشن60یا90دنوں میں ہوںپی ڈی ایم ٹوٹے گی، ن لیگ اورپی پی پی  آمنے سامنے ہوں گی، آصف زرداری کی بیماری شہباز شریف کی کمر درد کے پیچھے ہمیشہ سیاست چھپی ہوتی ہے۔ان خیالات کااظہار شیخ رشید احمد نے منگل کے روزٹوئٹر پرجاری اپنے بیان میں کیا۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ پنجاب میں چادر چاردیواری کی بے حرمتی اورخواتین کی تضحیک بلوچستان اورخیبرپختونخوا کی طرح شعلہ جوالہ بن جائیگی، اب پنجاب بھی سرفروشوں کاصوبہ ہوگاوطن اورکفن میں سے ایک کاانتخاب کریگا،ن لیگ دفن ہوگی، پی ڈی ایم پرکوئی فاتحہ نہیں پڑھے گاکل کی ملاقات اہم تھی عدلیہ بھی اہم فیصلے دیگی، الیکشن ہرقیمت پرہوکررہیں گے۔انہوںنے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں رٹ پٹیشن دائرکررہاہوں پانچ مرتبہ پولیس نے میرے گھروں سمیت والدہ کے گھرپربغیر کسی وارنٹ داخل ہوکرتوڑ پھوڑکی اورمیرے ملازمین کے بازوتوڑدیئے ،تیسری مرتبہ میری گاڑیاں لے گئے جوسپرداری کے باوجود واپس نہیں دے رہے، گھڑیاں ٹیلی فون لائسنسی اسلحہ اورمیرا کیش بھی لے گئے۔