- پیمرابل میں پبلک سروس کے دائر ہ کو وسیع کیا گیا ہے۔
- وزیراطلاعات کی قومی اسمبلی سے پیمرا بل کی منطوری کے بعد پریس کانفرنس
اسلام آباد (ویب نیوز)
وفاقی وزیراطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ سازش کے تحت پاکستان کی ترقی اور سی پیک کو روکا گیا میڈیا ہاؤسز میں کم ازکم تنخواہ حکومت کی مقررکردہ کیمطابق ہوگی،مس انفارمیشن اور ڈس انفارمیشن پر میڈیا کو اپنی ذمہ داریاں نبھانا ہوں گی،پیمرابل میں پبلک سروس کے دائر ہ کو وسیع کیا گیا ہے۔ بدھ کو قومی اسمبلی سے پیمرا بل کی منطوری کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ بل کی حمایت کرنے پر تمام میڈیا ورکرزکا شکریہ اداکرتی ہوں،میڈیا ہاؤسز میں کم ازکم تنخواہ حکومت کی مقررکردہ کیمطابق ہوگی،مریم اورنگزیبمس انفارمیشن اور ڈس انفارمیشن پر میڈیا کو اپنی ذمہ داریاں نبھانا ہوں گی،مریم اورنگزیببل میں پبلک سروس کیدائر ہ کو وسیع کیا گیا ہے،مریم اورنگزیب طلال چوہدری اور دانیال عزیز کو نااہلی ختم ہونے پر مبارکبادپیش کی اور کہا کہ وہ مشکل اور کڑے وقت میں قیادت کیساتھ کھڑے رہے، مشکلات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا،تین دفعہ کے منتخب کردہ وزیراعظم نواز شریف کو سازش کرکے ہٹایا گیا۔ انھوں نے کہا کہ 2018میں چیئرمین پی ٹی آئی کومسلط کرکے ترقی کے سفر کو روکا گیا،گذشتہ 15ماہ میں شہباز شریف نے اتحادیوں سے مل کر ملک کو بحران سے نکالا،آئی ایم ا یف معاہدے پر چیئرمین پی ٹی آئی ملک اور عوام دشمنی کے مرتکب ہوئے،مریم اورنگزیب ایس آر بی سی کے ملازمین کو تنخواہیں اورپنشنز شروع ہوچکی ہیں،مریم اورنگزیب نے کہا کہ پی ٹی وی اور ایس آربی سی رہیں گے تو باقی چینلز رہیں گے،وزیراعظم شہبا زشریف آرٹسٹوں اور صحافیوں کیلئے ہیلتھ کارڈ کا،اجراکرینگے،ریڈیوپاکستان کی تنخواہوں اورپنشنز کا مسئلہ حل کیاگیا ۔نھوں نے کہا کہ پیمرا بل قومی اسمبلی سے پاس ہوگیا، وزیراعظم نے میڈیا کے ساتھ ری اسٹرکچرنگ کا وعدہ کیا تھا۔ پندرہ ماہ میں موجودہ حکومت نے پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچایا، گزشتہ حکومت عوام دشمنی کرکے گئی تھی۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف سے معاہدہ توڑ کر ملک سے دشمنی کی۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ سازش کے تحت پاکستان کی ترقی اور سی پیک کو روکا گیا۔ موجودہ حکومت نے آئی ایم ایف معاہدہ بحال کیا۔ 2018 میں چیئرمین پی ٹی آئی کو مسلط کرکے ملک کی ترقی کا سفر روکا گیا۔ ہم نے اداروں کو نیلام نہیں کیا ہم نے اداروں کو دوبارہ کھڑا کیا۔