واشک،سی ٹی ڈی کی کارروائی ،5دہشت گر دہلاک ،3فرار

 دہشت گرد وں کے زیر استعمال گھر سے اسلحہ وگولہ بارود برآمد

ہلاک دہشتگردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی ٹیپو گل گروپ سے تھا،ترجمان سی ٹی ڈی

کوئٹہ (ویب  نیوز)

بلوچستان کے ضلع واشک کے علاقے بسیمہ میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے  5 دہشت گرد ہلاک کردیا ۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق بلوچستان کے ضلع واشک کے علاقے بسیمہ میں سی ٹی ڈی نے ایک مکان پر کارروائی کے دوران 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ترجمان سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے درمیان دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں 5 مبینہ دہشتگرد ہلاک ہوگئے جبکہ  ان کے تین ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے زیر استعمال گھر سے اسلحہ وگولہ بارود برآمد کرلیا گیا اور ساتھی حملہ آوروں کی تلاش کے لئے علاقہ کی سرچنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی ٹیپو گل گروپ سے تھا۔