عمران ریاض بازیابی کیس ، لاہور ہائیکورٹ کی آئی جی پنجاب کو 13دن کی مہلت

مزید مہلت مانگی جارہی ہے، کوئی پیش رفت بھی ہونی چاہیے،چیف جسٹس

عدالت مہلت فراہم کرے،آئندہ دس سے 15دن میں خوشخبری دینگے،آئی جی پنجاب

لاہور (ویب  نیوز)

لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب کو اینکر پرسن عمران ریاض کو بازیاب کرنے کے لئے 13 دنوں کی مہلت دے دی۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی نے عمران ریاض کی بازیابی کیلئے ان کے والد کی درخواست پر سماعت کی۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ عمران ریاض کی بازیابی میں کافی مثبت پیش رفت ہوئی ، آئندہ دس سے پندرہ دنوں میں خوشخبری دینگے، عدالت ہمیں 10 دن کی مہلت فراہم کرے۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب سے کہا کہ مزید مہلت مانگی جارہی ہے، کوئی پیش رفت بھی ہونی چاہیے۔ہائیکورٹ نے ہدایت کی کہ آئی جی پنجاب عمران ریاض کے والد اور لیگل ٹیم سے ملاقات کریں۔