پی آئی اے کی ندرون اور بیرونِ ملک 35 پروازیں منسوخ

کراچی سے تربت کے لئے پروازیں پی کے 501 اور پی کے 502، کراچی سے کوئٹہ کے لئے پی کے 310 منسوخ  کی گئی

شارجہ ملتان کی پرواز پی کے 294 اور مسقط سے فیصل آباد کی پرواز پی کے 166 ،اسلام آباد ملتان کی پرواز پی کے 681  بھی منسوخ

اسلام آباد سے کوالالمپور کے لیے پرواز پی کے 894 کی روانگی میں ساڑھے 4 گھنٹے کی تاخیر کا شکار ہوئی

اسلام آباد ،کراچی ( ویب  نیوز)

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کا مالی اور انتظامی بحران سنگین ہو گیا، اندرون اور بیرونِ ملک 35 پروازیں منسوخ کر دی گئیں جبکہ متعدد قومی پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا ۔ کراچی سے تربت کے لئے پروازیں پی کے 501 اور پی کے 502، کراچی سے کوئٹہ کے لیے پی کے 310 اور پی کے 311، کراچی سے مسقط کی پرواز پی کے 225 اور دبئی سے کراچی کی پرواز پی کے 214 منسوخ کر دی گئی۔ کراچی سے اسلام آباد کی پرواز پی کے 370 اور پی کے 371، کراچی سے دمام کی پرواز پی کے 241 اور پی کے 242 اور جدہ سے کراچی کے لئے پرواز پی کے 332 بھی منسوخ کر دی گئی۔ ملتان سے جدہ کے لئے پرواز پی کے 839 اور کراچی کے لئے پی کے 331، شارجہ ملتان کی پرواز پی کے 294 اور مسقط سے فیصل آباد کی پرواز پی کے 166 منسوخ کی گئی ۔اسلام آباد ملتان کی پرواز پی کے 681 اور پی کے 682 منسوخ کر دی گئیں۔فیصل آباد دبئی کی پرواز پی کے 223 اور مسقط کے لئے پی کے 165 اور فیصل آباد سے ابوظہبی کی پرواز پی کے 177 اور پی کے 178 منسوخ کی گئی ۔ کویت سٹی لاہور کی پرواز پی کے 206 اور اسلام آباد سے دمام کی پرواز پی کے 245 منسوخ کی گئی ۔دمام سے لاہور کی پرواز پی کے 248 اور دبئی سے اسلام آباد کے لیے پی کے 212 منسوخ ہوئی ۔منسوخ ہونے والی پروازوں میں سیالکوٹ سے ابوظہی کے لیے پرواز پی کے 177 اور پی کے 178، اسلام آباد سے جدہ کی پرواز پی کے 741، دبئی کے لیے پی کے 233، اسلام آباد سے چترال کی پرواز پی کے 660 اور پی کے 661، اسلام آباد سے مسقط کی پرواز پی کے 291  اور دبئی کے لیے پی کے 212 ، پشاور سے دبئی کی پرواز پی کے 283 اور پی کے 284 بھی شامل ہیں۔اس کے علاوہ اسلام آباد سے کوالالمپور کے لیے پرواز پی کے 894 کی روانگی میں ساڑھے 4 گھنٹے کی تاخیر کا شکار ہوئی ۔جدہ سے ملتان کی پرواز پی کے 740 لاہور منتقل کر دی گئی، لاہور سے ریاض کے لئے پی آئی اے کی پرواز کی روانگی میں ساڑھے 3 گھنٹے تاخیر کا شکارہوئی ۔